آئی سی سی بھارت کی جگہ نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے پر خوش نہیں ہوگا:سابق کیوی کپتان کا دعوی

کرکٹ کی عالمی باڈی 14جولائی کو ورلڈ کپ فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کو مد مقابل دیکھنا چاہتی تھی:جیریمی کونی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 جولائی 2019 16:24

آئی سی سی بھارت کی جگہ نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے پر خوش نہیں ہوگا:سابق کیوی کپتان کا دعوی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2019ء) سابق کیوی کپتان اور کمنٹیٹر جیریمی کونی نے دعوی کیا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) بدھ کو بھارت کی نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ2019ءکے پہلے سیمی فائنل میں شکست سے خوش نہیں ہوگا۔ایک پاکستانی صحافی کے مطابق جیریمی کونی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی عالمی باڈی 14جولائی کو لارڈ ز میں شیڈول ورلڈ کپ فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کو مد مقابل دیکھنا چاہتی تھی ۔

ایک ریڈیو شو پر گفتگو کرتے ہوئے 67سالہ جیریمی کونی کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں آئی سی سی اس بات پر خوش نہیں ہوگا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے ۔
اس سے قبل جیریمی کونی نے بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں استعمال ہونے والی پچ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ، ان کا کہناتھا کہ اس مقابلے کے لیے استعمال کی گئی پچ انتہائی ناقص اورسست قراردیا تھا جس کے باعث باﺅنس ناہموار ہونے کی وجہ سے بلے بازوں کو شاٹس کھیلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بدھ کو مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 239رنز بنائے۔ بھارتی مضبوط بیٹنگ لائن کے سامنے 240 رنز کا ہدف بظاہر بہت آسان دکھائی دے رہا تھا تاہم نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 18رنز سے شکست دے دی۔کیوی باﺅلرز نے پہلے تین اوورز ہی میں پانچ کے مجموعی سکور پر بھارت کے تین انتہائی اہم بیٹسمینوں کو پویلین بھیج دیا۔
وقت اشاعت : 12/07/2019 - 16:24:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :