وسیم اکرم کو ہمیشہ اپنا آئیڈیل مانا ہے:ٹرینٹ بولٹ

پاکستان کیخلاف میچ میں ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے ہم لاہور میں کھیل رہے ہوں:کیوی پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 جولائی 2019 17:16

وسیم اکرم کو ہمیشہ اپنا آئیڈیل مانا ہے:ٹرینٹ بولٹ
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2019ء) نیوزی لینڈ کے سٹار فاسٹ باﺅلر ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عظیم گیند باز وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل مانا ہے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس دور میں وسیم اکرم جو کچھ گیند کے ساتھ کرتے تھے وہ قابل دید تھا۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ وہ وسیم اکرم سے کئی مرتبہ مل چکے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں میدان میں زیادہ تر تماشائیوں کی حمایت گرین شرٹس کے ساتھ ہونے پر بولٹ کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے ہم لاہور میں کھیل رہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس دن کافی سردی تھی تاہم اس کے باوجود گراو¿نڈ میں تماشائی خاصے پرجوش تھے۔بھارت کے خلاف میچ میں ٹاپ آرڈر کی وکٹیں لینے پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین آغاز تھا۔

(جاری ہے)

بولٹ کا کہنا تھا کہ ہم جانتے تھے کہ اگر ہم اچھی گیند بازی کریں تو ہماری گیندیں کسی کے لیے بھی مشکل کھڑی کرسکتی ہیں، ہماری گیند بازی سے ان کی بیٹنگ پر دباﺅ پڑا۔واضح رہے کہ بدھ کو مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 239رنز بنائے۔ بھارتی مضبوط بیٹنگ لائن کے سامنے 240 رنز کا ہدف بظاہر بہت آسان دکھائی دے رہا تھا تاہم نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 18رنز سے شکست دے دی۔کیوی باﺅلرز نے پہلے تین اوورز ہی میں پانچ کے مجموعی سکور پر بھارت کے تین انتہائی اہم بیٹسمینوں کو پویلین بھیج دیا۔
وقت اشاعت : 12/07/2019 - 17:16:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :