آئی سی سی نے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

جمعہ 12 جولائی 2019 19:03

آئی سی سی نے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نی14جولائی کولارڈزکرکٹ گراؤنڈانگلینڈ میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2019ء کے فائنل کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے علیم ڈارانگلینڈاورنیوزی لینڈکے مابین کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں بطور فورتھ امپائر فرائض انجام دیں گے۔سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور جنوبی افریقہ کے ماریس ایراس مس آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔آسٹریلیاکے روڈ ٹکر تھرڈ امپائراورپاکستان کے علیم ڈارفورتھ امپائرہونگے جبکہ سری لنکاکے ریجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔
وقت اشاعت : 12/07/2019 - 19:03:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :