ورلڈکپ مقابلوں میں انگلینڈکیخلاف نیوزی لینڈ کاپلڑا بھاری

جمعہ 12 جولائی 2019 19:08

ورلڈکپ مقابلوں میں انگلینڈکیخلاف نیوزی لینڈ کاپلڑا بھاری
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) ورلڈکپ مقابلوں میں انگلینڈکے خلاف نیوزی لینڈ کاپلڑا بھاری ہے۔انگلینڈاورنیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے مابین1975ء سے اب تک9میچ کھیلے گئے جن میں سے5میچ نیوزی لینڈنے جیتے اور4میچ انگلینڈ نے جیتے۔نیوزی لینڈکی کامیابی کاتناسب55.55فیصداورانگلینڈکی کامیابی کاتناسب 44.44فیصدہے۔وونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ 3جولائی2019ء کوکھیلاگیاجو انگلینڈنی119رنزسے جیتا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ کپ کا فائنل کل 14جولائی بروز اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے دوپہر لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا ،انگلینڈ نے چوتھی بار اور نیوزی لینڈ نے مسلسل دوسرا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے،دونوں ٹیموں نے ابھی تک کسی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے فائنل میں فتح حاصل نہیں کی،اب ان میں سے فائنل جیتنے والی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرے گی اور1996ء کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کا نیا عالمی چیمپیئن سامنے آئے گا،ہوم گرائونڈ پر انگلینڈ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے،ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پرانگلینڈ کا تیسرا اور نیوزی لینڈ کا چوتھا نمبر تھا ،انگلینڈ نے سیمی فائنل میں آسٹریلیاء اور نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔

وقت اشاعت : 12/07/2019 - 19:08:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :