ورلڈکپ میں پاکستان سے شکست کے باعث افغان کرکٹ ٹیم کا کپتان برطرف

پاکستان کیخلاف مغرور رویے کا مظاہرہ کرنے والے لیگ اسپنر راشد خان کو گلبدین نائب کی جگی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ جولائی 19:56

ورلڈکپ میں پاکستان سے شکست کے باعث افغان کرکٹ ٹیم کا کپتان برطرف
کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جولائی 2019ء) ورلڈکپ میں پاکستان سے شکست کے باعث افغان کرکٹ ٹیم کا کپتان برطرف، پاکستان کیخلاف مغرور رویے کا مظاہرہ کرنے والے لیگ اسپنر راشد خان کو گلبدین نائب کی جگہ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر راشد خان کو اپنی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق راشد خان تینوں طرز کی کرکٹ یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں افغانستان کی قیادت کریں گے جب کہ اصغر افغان کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 20 سالہ راشد خان لیگ اسپنر صرف ٹی ٹوئنٹی میچوں میں افغان ٹیم کی قیادت کرتے تھے۔ورلڈکپ 2019 میں گل بدین نائب کی قیادت میں افغان ٹیم کی کارکردگی نہایت ناقص رہی اسے اپنے 9 کے 9 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم افغان ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گلبدین نائب کی برطرفی کی اصل وجہ پاکستان کے خلاف میچ میں شکست بنی۔ یاد رہے راشد خان نے ورلڈکپ کے 9 میچوں میں مجموعی طور پر 416 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جب کہ صرف انگلینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے 9اوورز میں ریکارڈ 110 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/07/2019 - 19:56:00

Your Thoughts and Comments