ٓآئی سی سی ورلڈکپ انگلش بلے باز جیسن روئے پر امپائر سے جھگڑنے پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ

جیسن روئے نے غلطی کا اعتراف کرلیا ہے معاملے میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں، آئی سی سی

جمعہ 12 جولائی 2019 21:31

ٓآئی سی سی ورلڈکپ انگلش بلے باز جیسن روئے پر امپائر سے جھگڑنے پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ
ایجبیسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش بلے باز جیسن روئے پر امپائر سے جھگڑنے پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بلے باز جب 85 رنز پر پہنچے تو پیٹ کمنز کی گیند پر سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا کی طرف سیآٹ دیے جانے پر جیسن روئے نے امپا ئر سے تلخ کلامی کی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے انگلش بلے باز پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جیسن روئے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اس معاملے میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔روئے کے غلطی مان لینے کے بعد ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور وہ پابندی سے بچ گئے۔اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جیسن روئے کے انضباطی ریکارڈ میں دو ڈی میرٹ پوائںٹس کو بھی شامل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل ورلڈکپ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 12/07/2019 - 21:31:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :