ایمپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار، انگلش بلے باز جیسن روئے 30 فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئے

ہفتہ 13 جولائی 2019 16:20

ایمپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار، انگلش بلے باز جیسن روئے 30 فیصد میچ فیس سے محروم ہو گئے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر انگلش ٹیم کے اوپننگ بلے باز جیسن روئے پر جرمانہ عائد کر دیا، اس کے علاوہ 2 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی ان کے کھاتے میں شامل کر لئے گئے، روئے نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ میں کیچ آئوٹ قرار دیئے جانے پر ایمپائر کے فیصلے کے خلاف برہمی کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گورننگ باڈی کے قوانین کے تحت ایمپائر کا فیصلہ حتمی اور آخری ہوتا ہے، جیسن روئے نے کینگروز کے خلاف کیچ آئوٹ قرار دیئے جانے پر ایمپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا اور کافی دیر تک ایمپائرز کے ساتھ بحث مباحثہ بھی کیا اسلئے انہیں آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا جبکہ دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی ان کے کھاتے میں شامل کر لئے گئے۔
وقت اشاعت : 13/07/2019 - 16:20:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :