مایہ ناز اور عظیم غیر ملکی کرکٹر پاکستان کا کوچ بننے کیلئے راضی ہوگئے

زمبابوے کے سابق کپتان اور انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاوور نے پاکستانی ٹیم کے کوچ کی ذمے داریاں سنبھالنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جولائی 2019 23:18

مایہ ناز اور عظیم غیر ملکی کرکٹر پاکستان کا کوچ بننے کیلئے راضی ہوگئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2019ء) مایہ ناز اور عظیم غیر ملکی کرکٹر پاکستان کا کوچ بننے کیلئے راضی ہوگئے، زمبابوے کے سابق کپتان اور انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور نے پاکستانی ٹیم کے کوچ کی ذمے داریاں سنبھالنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مایہ ناز سابق غیر ملکی کرکٹر اینڈی فلاور پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کیلئے رضامند ہوگئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر تمام ہونے کے فوری بعد پی سی بی حکام نے انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور سے رابطہ کیا تھا اور انہیں پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کی پیش کش کی تھی۔ اب اینڈی فلاور پاکستان کا کوچ بننے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے پی سی بی جلد باقاعدہ اعلان کرے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس 29 جولائی کو ہوگا ،ایم ڈی وسیم خان اور مصباح الحق لاہور میں ہوں گے جبکہ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم کینیڈا سے اسکائپ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مدثر نذر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان بھی شریک ہوں گے، محسن خان کے استعفے اور وسیم خان کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے تقرری کے بعد یہ کرکٹ کمیٹی کا پہلا لیکن انتہائی حساس نوعیت کا اجلاس ہے، جس میں ورلڈ کپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قومی ٹیم کا تمام کوچنگ اسٹاف برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باولنگ کوچ اظہر محمود، ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گراونٹ فلاور اور مینیجر طلعت علی کے معاہدوں میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ جبکہ انضمام الحق کو بھی چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نئی سلیکشن کمیٹی، نئے بیٹنگ اور بولنگ کوچ کا تقرر کرے گی، منیجر طلعت علی کو بھی فارغ کردیا جائے گا، ان کے عہدے کے لیے اشتہار دیا جائے گا اور یوں پاکستان بھی آسٹریلیا کی طرز پر پروفیشنل کرکٹ منیجر کا تقرر کرے گا۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کا پی سی بی انتظامیہ جائزہ لے گی جس کے بعد کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جائے گا، اگست میں نئی تقرریاں مکمل کر لی جائیں گی تاکہ ستمبر میں سری لنکا کی سیریز سے قبل نیا کوچنگ اسٹاف ذمے داریاں سنبھال سکے۔چیئرمین احسان مانی کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے کر اگلے چار سال کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی اور کوئی بھی فیصلہ جلدبازی میں نہیں کیا جائے گا، ہوسکتا ہے کہ شارٹ ٹرم تقرری کی جائے اور کچھ عرصے بعد طویل المیعاد بنیادوں پر تقرر کیا جائے۔
وقت اشاعت : 13/07/2019 - 23:18:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :