ورلڈکپ 2019ء: فائنل میں گیند کی انوکھے انداز سے انٹری، ویڈیو وائرل

برطانوی فوج کی پیرا شوٹ رجمنٹ نے گیندکے ساتھ لارڈز کے تاریخی میدان میں لینڈنگ کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 14 جولائی 2019 20:34

ورلڈکپ 2019ء: فائنل میں گیند کی انوکھے انداز سے انٹری، ویڈیو وائرل
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2019ء) ورلڈکپ 2019 کے فائنل میچ میں بال انوکھے انداز سے سٹیڈیم میں لائی گئی جس کے لیے برٹش آرمی نے اپنی خدمات پیش کیں۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 کامیابی سے اپنے اختتام کی جانب پہنچ گیا، اس ضمن میں نیوزی لینڈ اور میزبان ٹیم انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جارہا ہے۔ بارشوں نے کئی میچز کو متاثر کر کے ایونٹ کے حسن کو کم کیا البتہ فائنل کو یادگار بنانے کے لیے آئی سی سی نے منفرد کوشش کی۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ 2019 ءکے فائنل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے منفرد انداز میں شروع کرنےکی غرض سے ایک انوکھا انداز اپنایا جسے شائقین کرکٹ نے بھی بہت پسند کیا۔فائنل کے آغاز سے قبل سٹیڈیم میں بال کی انوکھے انداز سے انٹری ہوئی اور برٹش آرمی کے پیرا شوٹ رجمنٹ کے سپاہیوں نے پہلے گیند کو فضا کی سیر کرائی اور پھر اسے امپائر کے سپرد کیا۔کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ گیند کو فضاﺅں کی سیر کرائی گئی اور پھر مقابلہ شروع ہوا۔پیراشوٹ اہلکاروں نے سٹیڈیم میں آنے کے بعد گیند میچ کے چوتھے پاکستانی امپائر علیم ڈار کے سپرد کی اور پھر وہاں سے چلے گئے، یہ تمام مرحلہ ٹاس کے بعد ہوا۔
                                                                            
وقت اشاعت : 14/07/2019 - 20:34:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :