اوور تھرو پر زندگی بھر کین ولیمسن سے معافی مانگتا رہوں گا: بین سٹوکس

کرکٹ میں اس طرح کی چیزیں وقتاً فوقتاً ہوتی رہتی ہیں: کین ولیمسن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 جولائی 2019 12:28

اوور تھرو پر زندگی بھر کین ولیمسن سے معافی مانگتا رہوں گا: بین سٹوکس
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2019ء) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءفائنل کے مین آف دی میچ بین سٹوکس نے آخری اوور میں غیردانستہ طور پر گیند کی راہ میں آنے اور اوور تھرو کا چوکا ملنے پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے معذرت کرلی۔آئی سی سی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل میں آخری اوور کی چوتھی گیند میں پر انگلینڈ کو اوور تھرو کے 4 رنز اضافی ملے جس نے انگلش ٹیم کی فتح میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔

انگلش آل راونڈر بین سٹوکس نے آخری اوور کی چوتھی گیند کو ڈیپ مڈ وکٹ کی جانب کھیلا اور 2 رنز بنانے کے لیے دوڑ پڑے، دوسرے رن کے لیے واپسی کرتے ہوئے انہوں نے وکٹ بچانے کے لیے ڈائیو لگائی تو فیلڈر کی جانب سے پھینکی گئی تھرو ان کے بلے سے ٹکرا کر تھرڈ مین باﺅنڈری پار کر گئی اور اس طرح انگلینڈ کو 2 کی جگہ اضافی 4 رنز کے ساتھ مجموعی طور پر 6 رنز کا تحفہ مل گیا۔

(جاری ہے)

اگلی 2 گیندوں پر انگلینڈ کو فتح کے لیے 3 رنز درکار تھے لیکن سٹوکس کوشش کے باوجود وہ صرف 2 رنز ہی بنا سکے اور میچ ٹائی ہو گیا۔ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ یہ 4 رنز میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہوئے اور انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جس کا ادراک خود بین سٹوکس نے بھی کیا۔میچ کے بعد اس واقعے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ میں نے اوور تھرو پر کین ولیمسن سے معافی مانگ لی تھی۔ آل راﺅنڈر نے کہا کہ میں نے کین ولیمسن سے کہا کہ میں اس کے لیے اپنی پوری زندگی معافی معذرت خواہ رہوں گا۔ جب کین ولیمسن سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ کرکٹ میں اس طرح کی چیزیں وقتاً فوقتاً ہوتی رہتی ہیں۔ 
وقت اشاعت : 15/07/2019 - 12:28:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :