ایل آرسی اے انڈر 13ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ22 جولائی سے شروع ہوگا

پیر 15 جولائی 2019 18:50

ایل آرسی اے انڈر 13ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ22 جولائی سے شروع ہوگا
لاہور۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر زونل انڈر13ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 22 جولائی سے لاہورکی مختلف گراونڈز میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں ایسٹ ، نارتھ اور ویسٹ زون کی دد دو ٹیمیں شرکت کریں گی۔ مذکورہ ٹورنامنٹ پہلے 20جولائی سے شروع ہونا تھا لیکن حالیہ بارشوں کی وجہ سے اب یہ ٹورنامنٹ 22جولائی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہور ریجن عابد حسین کے مطابق ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائیگا۔ ہر ٹیم کو پا نچ لیگ میچز میسر آئینگے۔ پوائنٹ ٹیبل پر پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کے مابین فائنل کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں ٹوٹل سولہ میچز کھیلے جائیں گے۔ زونل ٹیموں کی سلیکشن کیلئے تینوں زونز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں ان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ زونل ٹیموں کی سلیکشن میں میرٹ کو مد نظر رکھا جائے۔ ترجمان کے مطابق یکم ستمبر 2006 یا اس کے بعد کی تاریخ پیدائش والے کھلاڑی ٹرائلز اور ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل ہونگے۔ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈول جلد جاری کر دیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 15/07/2019 - 18:50:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :