ویمن ایشز کرکٹ سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 18جولائی پنجہ آزما ہوں گی

پیر 15 جولائی 2019 20:47

ویمن ایشز کرکٹ سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 18جولائی پنجہ آزما ہوں گی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) ویمن ایشز کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 18 جولائی سے ٹانٹن میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل آسٹریلوی ویمن ٹیم نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں میزبان انگلینڈ ویمن ٹیم کو 3-0 سے شکست دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے میزبان ٹیم کو تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 18 سے 21 جولائی تک ٹانٹن میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جولائی کو چلمسفورڈ میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ 28 جولائی کو برائٹن کے مقام پر کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 31 جولائی کو بریسٹول میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/07/2019 - 20:47:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :