نیوزی لینڈ مسلسل دو مرتبہ ورلڈ کپ فائنلز ہارنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی

پیر 15 جولائی 2019 20:50

نیوزی لینڈ مسلسل دو مرتبہ ورلڈ کپ فائنلز ہارنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی
لارڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دو مرتبہ ورلڈ کپ فائنلز ہارنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی، نیوزی لینڈ کو 2015ء میں آسٹریلیا اور 2019ئ میں انگلینڈ کے ہاتھوں ورلڈ کپ فائنلز میں شکست ہوئی، اس سے قبل انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی اس خفت سے گزر چکی ہیں، انگلش ٹیم کو 1987ء اور 1992ء جبکہ سری لنکن ٹیم کو 2007ئ اور 2011ئ میں منعقدہ ورلڈ کپ فائنلز میں متواتر شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 15/07/2019 - 20:50:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :