بھارتی ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی، بھارتی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی

منگل 16 جولائی 2019 14:43

بھارتی ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی، بھارتی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی۔ بھارتی ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کریگی۔ بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ کے مطابق بھارت کرکٹ ٹیم اگست میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

بھارت ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 اگست، دوسرا 4 اگست اور تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 اگست کو کھیلے گی۔ اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 اگست، دوسرا 11 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 16/07/2019 - 14:43:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :