ورلڈ کپ فائنل میں دونوں ٹیموں کو فاتح قرار دے دینا چاہیئے تھا: کیوی کوچ

مستقبل میں فائنل میں اگر 100 اوورز میں فیصلہ نہ ہو سکے تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا جائے:گیری سٹیڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 جولائی 2019 15:50

ورلڈ کپ فائنل میں دونوں ٹیموں کو فاتح قرار دے دینا چاہیئے تھا: کیوی کوچ
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2019ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا ہے کہ جب کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں میں پچاس اوورز کے میچ کے ٹائی ہونے کے بعد سپر اوورز میں بھی سکور برابر ہوگیا تھا تو بہتر آپشن یہ تھا کہ دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قراردیدیا جاتا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو سپر اوور کے بھی ٹائی ہونے کے بعد انگلینڈ کی جانب سے زیادہ باﺅنڈریز مارنے پر اسے فاتح قراردیدیا گیا۔

(جاری ہے)

کیوی ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے آئی سی سی کو مشورہ دیا کہ مستقبل میں فائنل میچ میں اگر 100 اوورز میں بھی فیصلہ نہ ہو سکے تو دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی چیزوں کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے، جس کے لیے یہ صحیح وقت ہے، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پچاس اوورز کے کھیل کا فیصلہ ایک اوورپر کیسے کیا جا سکتا ہے؟۔ گیری سٹیڈ کے مطابق وہ اس بات پر بھی حیران تھے کہ جن قوانین کے مطابق 7 ہفتے ورلڈ کپ کھیلا جاتا رہا، تو آخری دن کے لیے نیا قانون کیوں بنا؟ قانون جو بھی ہیں ہمیں ان کے مطابق چلنا پڑتا ہے، تاہم امید ہے بحث جلد ختم ہو جائے گی۔                                             

وقت اشاعت : 16/07/2019 - 15:50:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :