نیشنل بینک کی 20 رکنی ٹیم نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پشاور روانہ ہو گئی

منگل 16 جولائی 2019 21:37

نیشنل بینک کی 20 رکنی ٹیم نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پشاور روانہ ہو گئی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2019ء میں شرکت کے لئے نیشنل بینک کی اعلان کردہ 20 رکنی ٹیم منگل کو پشاور روانہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

ٹیم کی قیادت محمد عمر کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں یاسر علی، منیر آفتاب، عدنان اشرف، اسرار حاجی، عامر صدیقی، رائے اکمل شہزاد، داود جاوید، بابر علی، شیر محمد، ثنااللہ، باسط علی، سلمان رحیم، زین عابدین، وسیم قادر، شیر علی، نعمان، محمد اشفاق، مقبول، یونس سعید، مینجر قمر علی اور ہیڈ کوچ سید ناصر اسماعیل جبکہ دیگر آفیشلز میں سید انور، غلام شبیر، ندیم ستار اورفصیع الرحمان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 19 جولائی تا 14 اگست پشاور میں منعقد ہو گا۔
وقت اشاعت : 16/07/2019 - 21:37:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :