- Home
- Sports
- News
- فائنل میں انگلینڈ کو 1 اضافی رن دیے جانے کا معاملہ، کیا انگلش ٹیم سے ورلڈکپ واپس لیا جا سکتا ہے؟
فائنل میں انگلینڈ کو 1 اضافی رن دیے جانے کا معاملہ، کیا انگلش ٹیم سے ورلڈکپ واپس لیا جا سکتا ہے؟
آئی سی سی قوانین کے تحت میچ میں ہوئی غلطی پر بحث کرکے قوانین میں تبدیلی کی کوشش کی جا سکتی ہے، تاہم میچ کا نتیجہ تبدیل نہیں ہوگا
محمد علی منگل 16 جولائی 2019 22:58
(جاری ہے)
اس پر فیلڈ امپائر دھرماسینا نے انگلش ٹیم کو 6 رنز دیئے جو کہ انگلیںڈ کی فتح کا بنیادی سبب بنے۔ سائمن ٹافل کا کہنا ہے کہ فیلڈ امپائر نے یہاں پر انگلینڈ کو چھ رنز دے کر واضح غلطی کی حالانکہ یہاں پانچ رنز ملنے چاہیے تھے کیونکہ جب گیند پھینکی کی گئی تو بیٹسمین نے ابھی اپنا دوسرا رنز مکمل نہیں کیا تھا۔ جبکہ جب تھرو پھینکی گئی تو دونوں بلے بازوں کی کراسنگ بھی نہیں ہوئی تھی۔ اس غلطی کی وجہ سے ہی بین اسٹوکس کو اسٹرائیک ملی۔ سائمن ٹافل نے ایم سی سی کے قوانین کی کتاب کے قانون 19.8 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک واضح غلطی ہے اور یہی غلطی نیوزی لینڈ کی شکست کا باعث بنی۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سائمن ٹافل کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے بہترین امپائرز میں ہوتا ہے۔ سائمن ٹافل نے 2004 سے 2008 کے دوران لگاتار 5 سال تک آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ سائمن ٹافل کی اس رائے اور اعتراض کے بعد سے سنجیدہ نوعیت کی بحث چھڑ چکی ہے۔ کئی کرکٹ ماہرین یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ آئی سی سی کو ورلڈکپ فائنل کے نتیجے کی تبدیلی پر غور کرنا چاہیے۔ انگلینڈ کی فتح ناجائز ہے، حقیقی عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ ہے۔ آئی سی سی کو سنجیدگی سے اس معاملے پر غور و فکر کے بعد نیوزی لینڈ کو عالمی چیمپئن قرار دے دینا چاہیئے۔
وقت اشاعت : 16/07/2019 - 22:58:29
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
آئیگا سویٹیک اور ایماراڈو کانو نے سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ویمنز کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ،کرکٹ کلبز کی سالانہ فیس24-2023 جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 اپریل مقرر
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
سٹیفانوس ، کیسپر رڈ اور کیمرون نوری بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20میچ ہفتے کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 21 اپریل کو کھیلا جائے گا