ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم پر قیامت ٹوٹ پڑی

کیوی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن تاحال صدمے کی حالت میں، تاہم کیوی کرکٹ ٹیم کا شایان شان استقبال کرنے کا حکم جاری کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 16 جولائی 2019 23:36

ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم پر قیامت ٹوٹ پڑی
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2019ء) ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم پر قیامت ٹوٹ پڑی، کیوی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن تاحال صدمے کی حالت میں، تاہم کیوی کرکٹ ٹیم کا شایان شان استقبال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد کیویز کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن صدے کی حالت میں ہیں۔

کیوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے 14 جولائی کی شب کو تمام رات جاگ کر ورلڈکپ کا فائنل دیکھا۔ جسینڈا آرڈرن کرکٹ کی بہت بڑی مداح ہیں۔ تاہم نیوزی لینڈ کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست سے کیوی وزیراعظم شدید صدمے سے دوچار ہوگئیں۔ ان کے قریبی رفقاء بتاتے ہیں کہ جسینڈا آرڈرن اتوار کے بعد سے تاحال صدمے کی سی حالت میں ہیں۔

(جاری ہے)

جسینڈا آرڈرن نیوزی لینڈ کی شکست بعد سے بہت افسردہ ہیں اور کسی سے بات بھی نہیں کر رہیں۔ تاہم انہوں نے کیوی ٹیم کی وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے اس حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوی ٹیم کو ایک چیمپئن ٹیم جیسا استقبال ملنا چاہیئے۔ کیوی ٹیم نے پورے ملک کے لوگوں کا سر فخر بلند کیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو گزشتہ اتوار کو لارڈز کے تاریخی گراونڈ میں میزبان انگلینڈ کے ہاتھوں ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ مسلسل 2 ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچی تاہم چیمپئن بننے میں ناکام رہی۔ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈکپ کا فائنل ٹائی ہوا اور اس کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کیا گیا۔ جبکہ سپر اوور بھی ٹائی ہوا اور انگلینڈ زیادہ باونڈریز کی بنیاد پر فاتح قرار پایا۔
وقت اشاعت : 16/07/2019 - 23:36:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :