معروف کرکٹرز بڑھاپے میں کیسے نظر آئیں گے؟ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

فیس ایپ وائرل چیلنج سوشل میڈیا پر مقبول ہونے لگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 جولائی 2019 11:27

معروف کرکٹرز بڑھاپے میں کیسے نظر آئیں گے؟ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جولائی 2019ء) سوشل میڈیا پر ہر دن نت نئی چیزیں دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں اور اپنی خصوصیت و انفرادیت کے سبب کچھ پوسٹ صارفین میں بہت جلد مقبول ہو جاتی ہیں۔اسی طرح کی ایک پوسٹ آج سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے جس میں موجودہ دور کے مشہور و معروف کرکٹرز کو ان کے بڑھاپے میں دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیس ایپ وائرل چیلنج سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہا ہے اور فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر صارفین ان کھلاڑیوں کی بدلی ہوئی اور 50سے 60سال کی عمر کی تصاویر کو اپ لوڈ کر رہے ہیں۔

شائقین نے نئے فلٹرز کے ساتھ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جسے شائقین کرکٹ میں بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔جن مایہ ناز کرکٹرز کی تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں ان میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد، ان کے بھارتی ہم منصب ویرات کوہلی، آسٹریلیا کے مچل سٹارک، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ سمیت پاکستان اور بھارتی ٹیم کے کھلاڑی شامل ہیں۔
گلین میکسویل، لاستھ مالنگا،کین ولیمسن،مچل سٹارک،کرس گیل ،ویرات کوہلی
گلین میکسویل، لاستھ مالنگا،کین ولیمسن،مچل سٹارک،کرس گیل ،ویرات کوہلی
بھارتی کھلاڑی
بھارتی کھلاڑی
جو روٹ، بین سٹوکس، سٹیو سمتھ
جو روٹ، بین سٹوکس، سٹیو سمتھ
                                                     
وقت اشاعت : 17/07/2019 - 11:27:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :