- Home
- Sports
- News
- مودی سرکار کا کھیلوں پر ایک اور وار، پاکستانی کھلاڑی بھارت میں شیڈول ٹیبل ٹینس ایونٹ سے باہر
مودی سرکار کا کھیلوں پر ایک اور وار، پاکستانی کھلاڑی بھارت میں شیڈول ٹیبل ٹینس ایونٹ سے باہر
پاکستان ٹیم 21 ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سے دستبردار ہوئی: بھارتی میڈیا
ذیشان مہتاب بدھ 17 جولائی 2019 11:55
کٹک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جولائی 2019ء) پاکستانی کھلاڑی ویزا مسائل کی وجہ سے بھارت میں شیڈول 21 ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ویزا مسائل کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بھارت میں شیڈول 21 ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سے دستبردار ہوئی جس کے بعد اب چیمپئن شپ میں میزبان بھارت کے ساتھ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، قبرص، انگلینڈ، ملائیشیا، سری لنکا، نائیجیریا، سکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ سنگاپور اور ویلز کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔یاد رہے کہ14فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملے میں40فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین حالات بے انتہا ءخراب ہوگئے تھے اور 26فروری کی رات کو بھارتی طیارو ں نے آزاد کشمیر میں گھسنے کی کوشش کی تاہم پاک فضائیہ کی بروقت مداخلت پر وہ اپنا پے لوڈ چھوڑ پر واپس بھاگ گئے، 27فروری کو پاکستان نے دو بھارتی مگ21لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھی قیدی بنا لیا تاہم بعد میں اسے چھوڑ دیا گیا ۔
اس کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی ایتھلیٹس کو اپنے ملک میں ہونے والے ٹورنامنٹس کے لیے ویزے دینے میں مشکلات کھڑی کی جانے لگیں جس کے بعد پاکستان اولمپک کمیٹی نے آئی او سی کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا جس کی جانب سے بھارتی اولمپک کمیٹی کو سخت تنبیہ کیے جانے کے بعد بھارتی حکومت کے ہوش بھی ٹھکانے آگئے اور بھارتی حکومت نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن ( آئی او اے ) اور ورلڈ باڈی انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کو تحریری ضمانت دی کہ وہ انٹرنیشنل ایونٹس میں کوالیفائی کرنےوالے ایتھلیٹس کو بھارت آنے کے لیے ویزے دینے کا پابند ہوگا، اسطرح پاکستانی ایتھلیٹس کے بھارت میں شیڈول ایونٹ میں شرکت کا راستہ بھی صاف ہوگیا، بھارتی حکومت نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو لکھ کر دیا کہ اب سیاست نہیں کریں گے اور بھارت میں ہونے والے ایونٹس میں ایتھلیٹس کو بلا تفریق ویزا دیں گے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/07/2019 - 11:55:07
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی