ورلڈ کپ فائنل کے بعد آئی سی سی زیادہ بائونڈریز کے قانون میں نظرثانی کرے، گیری سٹیڈ

بدھ 17 جولائی 2019 12:37

ورلڈ کپ فائنل کے بعد آئی سی سی زیادہ بائونڈریز کے قانون میں نظرثانی کرے، گیری سٹیڈ
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ گیری سٹیڈ نے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے قانون پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں میچ ٹائی ہو جائے تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر ٹرافی کا حقدار ٹھہرا دیا جائے۔ 14 جولائی کو انگلینڈ میں منعقدہ بارہویں ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا فائنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہو گیا تھا، سپر اوور میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابر رہا تاہم میچ میں زیادہ بائونڈریز کی بنیاد پر میزبان ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا جس کے بعد ورلڈ گورننگ باڈی کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز نے بھی اس قانون پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کیویز ٹیم کے کوچ گیری سٹیڈ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے عالمی چیمپئن کا فیصلہ ہوا مجھے یہ بات ہضم نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لئے یہ سمجھنا مشکل ہو رہا ہے کہ ون ڈے میچ کا فیصلہ سپر اوور میں کیسے ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا آئی سی سی سے مطالبہ ہے کہ وہ اس قانون پر نظرثانی کرے اور مستقبل میں اگر ایسا ہو تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر ٹرافی کا حقدار ٹھہرا دیا جائے۔
وقت اشاعت : 17/07/2019 - 12:37:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :