قومی ہاکی چیمپئن شپ کیلئے اسلام آباد ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز شروع ہو گئے

بدھ 17 جولائی 2019 12:37

قومی ہاکی چیمپئن شپ کیلئے اسلام آباد ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز شروع ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی ہاکی چیمپئن شپ کیلئے اسلام آباد ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز شروع نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں ہو گئے ہیں۔ چیف آرگنائزر راجہ عبدالقدیر کے مطابق ٹرائلز کے پہلے روز 65 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

چار رکنی سلیکشن کمیٹی میں سید غفران شاہ، نصیر احمد مغل، راجہ عبدالقدیر اور ملک صفدر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں 18 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ 23 جولائی سے کراچی میں شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/07/2019 - 12:37:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :