امیتابھ بچن بھی آئی سی سی قوانین کا مذاق اڑانے لگے
آئی سی سی قانون کے مطابق جس کے پاس 500 والے 4 نوٹ ہیں وہ زیادہ امیر ہے:بالی ووڈ میگا سٹار
ذیشان مہتاب بدھ 17 جولائی 2019 13:12
لکھنو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جولائی 2019ء) بالی وڈ میگا سٹار امیتابھ بچن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کا مذاق بناڈالا۔50 اوورز کے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم 241 رنز پر آل آﺅٹ ہوئی اور یوں میچ برابر ہوگیا، سپر اوورز میں بھی نیوزی لینڈ نے مقابلہ برابر کردیا تھا تاہم انگلش ٹیم میچ میں زیادہ باﺅنڈریز کی بنیاد پر فاتح ٹھہری۔انگلینڈ کی جیت کے بعد پوری دنیا میں کرکٹ قوانین کی تبدیلی کی بحث زور پکڑ گئی ہے، سوشل میڈیا پر کرکٹ فینز بھی ان قوانی کا مختلف انداز میں مذاق اڑا رہے ہیں اور اب بالی وڈ میگا سٹار نے بھی آئی سی سی قوانین کا مذاق بنایا ہے۔میگا سٹار امیتابھ بچن کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ” آپکے پاس 2 ہزار روپے ہیں اور میرے پاس بھی 2 ہزار روپے ہیں، آپکے پاس 2 ہزار کا ایک نوٹ ہے اور میرے پاس 500 والے 4 نوٹ ہیں تو بتائیں کون زیادہ امیر ہوگا؟، انہوں نے کہا کہ آئی سی سی قانون کے مطابق جس کے پاس 500 والے 4 نوٹ ہیں وہ زیادہ امیر ہے، اس کے بعد میگا سٹار نے ہیش ٹیگ آئی سی سی رولز لکھ کر کرکٹ قوانین کا مذاق اڑایا ہے“۔
ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے فیصلوں پر بھی تنقید جاری ہے۔بعض شائقین کرکٹ کو فائنل میں انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دینے پر اعتراض ہے اور کسی کو زیادہ باﺅنڈریز پر انگلینڈ کو فاتح قرار دینے پر غصہ ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/07/2019 - 13:12:05
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی (بروکن کالر) انجری کی کامیاب سرجری
-
انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،گریگور دیمتروف اور الیگزینڈرزویروف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
کرکٹ آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان