جائو سوزا، فیڈریکو اور جریمی شارڈے سویڈش اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

بدھ 17 جولائی 2019 16:57

جائو سوزا، فیڈریکو اور جریمی شارڈے سویڈش اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) جائو سوزا، فیڈریکو ڈیلبونس اور جریمی شارڈے سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سویڈن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں پرتگالین کھلاڑی جائو سوزا نے سلواکین کھلاڑی جوزف کووالک کو 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، ارجنٹائنی کھلاڑی فیڈریکو ڈیلبونس نے برنابے زاپاتا میرالز کو 7-5، 3-6 اور 6-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ فرانس کے جریمی شارڈے بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے اسپینش کھلاڑی پبلو کارینو بسٹا کو 6-4، 4-6 اور 7-5 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 17/07/2019 - 16:57:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :