انگلش فاسٹ بائولر مارک ووڈ انجری مسائل کے باعث آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے، ایشز سیریز میں شرکت بھی مشکوک

بدھ 17 جولائی 2019 22:50

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) انگلش فاسٹ بائولر مارک ووڈ فٹنس مسائل کے باعث آئرلینڈ کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے، آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان واحد چار روزہ ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ووڈ سائیڈ سٹرین انجری میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ چار سے چھ ہفتوں تک کرکٹ میدانوں سے دور رہیں گے۔ انجری کے باعث ووڈ آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے اس کے علاوہ ان کی آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں شرکت بھی غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔
وقت اشاعت : 17/07/2019 - 22:50:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :