دو روزہ سمر کپ باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے پرسوں شروع ہوں گے

جمعرات 18 جولائی 2019 13:23

دو روزہ سمر کپ باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے پرسوں شروع ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ سمر کپ باکسنگ چیمپئن شپ 2019ء کے مقابلے پرسوں ہفتہ سے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ سٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں شروع ہوںگے جس میں کراچی کے تمام اضلاع کے یوتھ و سینئر کلاس میں مرد و خواتین باکسرز شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

49 کلوگرام،52 کلوگرام،56 کلوگرام،60 کلوگرام، 64 کلوگرام، 69 کلوگرام، 75 کلوگرام،81 کلوگرام، 91 کلوگرام اور91 پلس کلوگرام میں مردوں کے جبکہ 51 کلوگرام، 54 کلوگرام،57 کلوگرام، 60 کلوگرام، 64 کلوگرام اور 69 کلوگرام میں خواتین باکسرز کے مقابلے ہونگے۔

آج جمعہ شام 4 بجے سی6 بجے تک مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری گراؤنڈ لیاری میں باکسرز کے وزن اور ڈراز نکالے جائیں گے۔ اس چیمپئن شپ کے دوران کراچی یوتھ و سینئر ٹیموں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جو اگلے مرحلے میں سندھ باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز میں حصہ لیں گی۔ یہ ٹیمیں پہلی نیشنل چیمپئن شپ (مرد و خواتین) باکسنگ چیمپئن شپ کراچی اور 33 ویں نیشنل گیمز پشاور میں حصہ لیں گی۔
وقت اشاعت : 18/07/2019 - 13:23:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :