پی ایف ایف نیشنل چیلنج فٹ بال کپ کل شروع ہوگا

جمعرات 18 جولائی 2019 13:25

پی ایف ایف نیشنل چیلنج فٹ بال کپ کل شروع ہوگا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل چیلنج فٹ بال کپ کل جمعہ سے طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر کے پرنسپل سٹاف آفیسر سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل چیلنج فٹ بال کپ میں ملک بھر سے 16 مختلف ٹیمیں شرکت کریںگی۔

پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس پی، خان ریسرچ لیبارٹری (کے آر ایل)، پاکستان ریلوے، سوئی سدرن گیس، نیشنل بینک آف پاکستان، ایشیا شوگر ملز، پی ٹی وی، پی سی اے اے، پاکستان واپڈا، پی ایف ایف ٹائیگرز، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پاکستان پولیس اور کراچی یونائیٹڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ روپے، رنر اپ ٹیم کو تین لاکھ، تیسری پوزیشن کو دو لاکھ روپے، فیئر پلے کیلئے 70 ہزار، بیسٹ پلیئر کو 40 ہزار، بیسٹ گول کیپر کو 30 ہزار، ٹاپ گول سکور کو 30 ہزار اور ایمرجنگ پلیئر کو 30 ہزار روپے دیئے جائیںگے۔

ایونٹ (کل) جمعہ کو رات 8 بجے طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں ایک پروقار تقریب میں شروع ہوگا جو کہ چار اگست تک جاری رہگا ، ایونٹ میں روزانہ دو میچز کھیلے جائیںگے۔ اب تک 27 نیشنل چیلنج کپ منعقد ہوچکے ہیں جبکہ پشاور میں پہلی مرتبہ منعقد ہورہا ہے۔ ایونٹ کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔19 جولائی کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگرس میٹنگ بھی منعقد ہوگی۔
وقت اشاعت : 18/07/2019 - 13:25:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :