بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو ’مشاورت‘ سے بھی محروم کردیا
نئے کوچ کا حتمی انتخاب سابق کرکٹ کپتان کپل دیو کریں گے،کوہلی سائیڈ لائن
ذیشان مہتاب جمعرات 18 جولائی 2019 12:57
نئی دہلی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2019ء) کرکٹ ورلڈ کپ میں کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں بری کارکردگی دکھانے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے کوچ اور دیگر اسٹاف کی کھوج میں سرگرداں بھارتی کرکٹ بورڈ نے جہاں مطلوبہ افراد کی تلاش کے لیے اشتہارات جاری کردیے ہیں وہیں نامور بلے باز کو اہم ترین فیصلوں میں مشاورت سے بھی محروم کردیا ہے۔بھارتی اخبارکے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو کوچ کے انتخابی عمل سے یکسر علیحدہ کردیا گیا ہے جس کے معنی یہ ہوں گے کہ اس مرتبہ ان کی پسند اور نا پسند کا خیال نہیں رکھا جائے گا۔2017 ءمیں جب روی شاستری کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنایا گیا تھا تو ویرات کوہلی کی رائے لی گئی تھی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2017ءمیں ہی جب بطور کوچ انیل کمبلے کو ہٹایا گیا تھا تو اس کے پس پردہ محرکات میں بھی انھی کا نام آیا تھا کیونکہ ویرات کوہلی کو ان پر اعتراض تھا۔
بھارتی اخبار کے مطابق نئے کوچ کا حتمی انتخاب سابق کرکٹ کپتان کپل دیو کریں گے جس کے بعد تو ثیقی سند سی او اے کی ثبت ہوگی۔بی سی سی آئی کے ایک افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ اس مرتبہ کپل دیو نئے کوچ پر ویرات کوہلی سے مشاورت نہیں کریں گے اور نہ رائے لیں گے۔اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس مرتبہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپورٹنگ سٹاف کا انتخاب بھی ٹیم کے سلیکٹرز کریں گے جب کہ گزشتہ مرتبہ روی شاستری نے ازخود سپورٹنگ سٹاف کا انتخاب کیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے کوچ سمیت دیگر سپورٹنگ سٹاف کے لیے درخواستیں طلب کررکھی ہیں،یہ درخواستیں 30 جولائی 2019 ءکی شام پانچ بجے تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔جن عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ان میں ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ،باﺅلنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ، فیزیوتھراپسٹ اور انتظامی منیجر شامل ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 18/07/2019 - 12:57:24
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، پنجاب پولیس کے فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
سری لنکا ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر