انضام الحق کے استعفے کے بعد محسن حسن خان قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں نئے چیف سلیکٹر کے نام کا باقاعدہ اعلان کر دے گا، انضمام الحق 20 جولائی کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 جولائی 2019 19:14

انضام الحق کے استعفے کے بعد محسن حسن خان قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18جولائی 2019ء) انضام الحق کے استعفے کے بعد محسن حسن خان قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں نئے چیف سلیکٹر کے نام کا باقاعدہ اعلان کر دے گا، انضمام الحق 20 جولائی کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں پاکستانی ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے فرائض نبھانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان کی قومی کرکٹ سیٹ اپ میں واپسی کا قوی امکان ہے جو پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر یا منیجر کی اہم ترین ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں، انضمام الحق بیٹنگ کوچ کیلئے مضبو ط امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ بعض سابق کرکٹرز کی جانب سے پی سی بی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد ہونے والی ممکنہ تبدیلیوں کے دوران پرانے چہروں پر دوبارہ انحصار نہ کیا جائے تاہم گزشتہ دنوں کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہونے والے سابق اوپننگ بیٹسمین محسن خان ایک مرتبہ پھر کسی اہم کردار میں سامنے آنے کیلئے تیار ہیں اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان کو عالمی کپ کے بعد چیف سلیکٹر یا قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر کا عہدہ سونپا جا سکتا ہے جس میں وہ خود بھی ذاتی طور پر کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 64 سالہ محسن خان2010ءاور2011 ءمیں بطور چیف سلیکٹر فرائض کی ادائیگی کے بعد قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر کئے گئے تھے اور ان کی زیرنگرانی گرین شرٹس نے اس وقت عالمی رینکنگ میں سرفہرست ٹیم انگلینڈ کے علاوہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کیخلاف سیریز میں بھی کامیابی حاصل کی تھی مگر اس حقیقت کے باوجود ذکاءاشرف کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد محسن خان کی جگہ ڈیو واٹمور کو پاکستانی ٹیم کا کوچ بنا دیا گیا تھا۔

ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم کے سیٹ اپ میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں اور کڑے احتساب کے بعد محسن خان بھی اہم ترین ذمہ داریوں کیلئے قابل غور سمجھے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق انضمام الحق ،عامر سہیل اور اعجاز احمد میں سے کسی ایک کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری دی جائے گی جبکہ باولنگ کوچ کیلئے ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد فیورٹ ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ کپتان سرفراز احمد کو اگر اس ذمہ دار ی سے ہٹایا گیاتو بابراعظم یاعمادوسیم میں سے کسی ایک کو قیادت سونپی جاسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 18/07/2019 - 19:14:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :