فٹنس مسائل، انگلش فاسٹ بائولر مارک ووڈ آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ سے باہر

ایشز سیریز میں بھی شرکت مشکوک

جمعرات 18 جولائی 2019 20:20

فٹنس مسائل، انگلش فاسٹ بائولر مارک ووڈ آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ سے باہر
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) انگلش فاسٹ بائولر مارک ووڈ فٹنس مسائل کے باعث آئرلینڈ کیخلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔ آسٹریلیا کیخلاف ایشز سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان واحد چار روزہ ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ووڈ سائیڈ سٹرین انجری میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ چار سے چھ ہفتوں تک کرکٹ میدانوں سے دور رہیں گے۔ انجری کے باعث ووڈ آئرلینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے اس کے علاوہ ان کی آسٹریلیا کیخلاف ایشز سیریز میں شرکت بھی غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔
وقت اشاعت : 18/07/2019 - 20:20:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :