اعصام الحق قریشی کا ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں ہی سفر تمام

جمعرات جولائی 20:20

اعصام الحق قریشی کا ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔انکو ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں امریکی جوڑی نے شکست سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں ڈینس کڈلا اور بریڈلے کلاہن پر مشتمل امریکن جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز کو 3-6، 7-6(7-4) اور 14-12 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/07/2019 - 20:20:49

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments