نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کی تیاری کیلئے قومی جونیئر ٹیم (پی ایف ایف ٹائیگرز) کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اختتام ہوگیا

جمعہ 19 جولائی 2019 13:02

نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کی تیاری کیلئے قومی جونیئر ٹیم (پی ایف ایف ٹائیگرز) کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اختتام ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کی تیاری کیلئے قومی جونیئر ٹیم (پی ایف ایف ٹائیگرز) کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر کے پرنسپل سٹاف آفیسر سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں نصیرخان، توثیق احمد، واجد علی، شفقت بشیر، رمیز نائب، دانش ممتاز، نیک عالم، عمر سعید، عبدالوحید، مبین خان، محمد یاسین، رضوان اللہ، اسد زمان، اصغرعلی، عباس خان، دنیال حسین، انور شاہ، یاسر خان، اسد اللہ اور مراد خان شامل ہیں۔

ان کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ گوہر زمان کی زیرنگرانی کوچز فضل غفار اور برہان بوبی نے جدید اور اعلی تربیت دی جبکہ ٹیم کوآرڈینیٹر کے فرائض رانا تنویر احمد نے انجام دیئے۔ نیشنل فٹ بال چیلنج کپ جولائی سے پشاور میں کھیلا جارہاہے چیلنج کپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا میچ 22 جولائی کو پاکستان آرمی کے خلاف، دوسرا 26 جولائی کو پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف اور تیسرا میچ 30 جولائی کو پاکستان ریلوے کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ چار اگست تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 19/07/2019 - 13:02:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :