روسی حکومت نے کرکٹ کو کھیل تسلیم کرنے سے انکار کردیا

2017 ءمیں آئی سی سی نے روس کو ایسوسی ایٹ رکنیت دی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 جولائی 2019 15:05

روسی حکومت نے کرکٹ کو کھیل تسلیم کرنے سے انکار کردیا
ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جولائی2019ء) روس کی حکومت نے کرکٹ کو باضابطہ طور پر کھیل تسلیم کرنے سے انکار کردیا جس کا مطلب ہے کہ فٹبال کے بعد دنیا کے مقبول ترین دوسرے کھیل کو حکومت کی جانب سے مالی سپورٹ حاصل نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ یہ حیران کن فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب عالمی کپ ٹورنامنٹ ختم ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا جس کے نتیجے میں دنیا کے سب سے بڑے ملک میں کرکٹ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ روسی حکومت نے کھیلوں کی ایک فہرست میں کرکٹ کے علاوہ باکسنگ سے مماثل کھیل موئے تھائی کو بھی شامل نہیں کیا جو روسی حکومت کے مطابق بطور کھیل کوالیفائی نہیں کرتا حالانکہ روس میں کرکٹ 1870 ءسے کھیلی جا رہی ہے اور 2017 ءمیں آئی سی سی نے اسے ایسوسی ایٹ رکنیت بھی دے دی تھی۔                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 19/07/2019 - 15:05:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :