آرٹم سیٹک اور جوناتھن ارلیچ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

جمعہ 19 جولائی 2019 16:49

آرٹم سیٹک اور جوناتھن ارلیچ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کو ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور انکے یوکرائن کے جوڑی دار سرجیے سٹاخوسکے ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں اسرائیل کے جوناتھن ارلیچ اور انکے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار آرٹم سیٹککو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور انکے یوکرائن کے جوڑی دار سرجیے سٹاخوسکے نے سخت مقابلے کے بعد اسرائیل کے جوناتھن ارلیچ اور انکے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار آرٹم سیٹککو 6-7 (6-8)، 6-3 اور 11-9 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 19/07/2019 - 16:49:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :