کراچی، شہداء پاکستان ایس ایس بی کپ کے لئے کل نیبر ہڈ اور بائونس کلب ٹکرائیں گی

جمعہ 19 جولائی 2019 17:16

کراچی، شہداء پاکستان ایس ایس بی کپ کے لئے کل نیبر ہڈ اور بائونس کلب ٹکرائیں گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) رکن قومی اسمبلی ،سابق وفاقی وزیر اقبال محمد علی خان نے اعلان کیا ہے کہ سال رواں کے آخر میں آل پاکستان باسکٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد شہر قائد میں کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر "شہداء پاکستان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کی سیمی فائنل کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی ،سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،،قومی باسکٹ بال سلیکٹر عبدالناصر ،محمد یعقوب ،فواد علی خان ،KBBAکے فنانس سیکرٹری آغا محمد رضا ، کراچی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان وکٹر جان ،AVPمسلم کمرشل بنک محمد حیدر خان ،UBLکے ذوالفقار خان ،کراچی ویمن باسکٹ بال ٹیم کی کپتان رجا صفدر اور دیگر موجود تھے اقبال محمد علی خان نے کہاکہ ملک میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے اس کی مکمل سرپرستی کروں گا انہوںنے شہر قائد اور اندرون سندھ باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے KBBAکے صدر غلام محمد خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شہداء پاکستان کو بذریعہ کھیل خراج عقید پیش کرنے پرKBBAاور سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں کھیلے گئے دونوں سیمی فائنل میں نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب اور بائونس کلب نے کامیابی حاصل کرلی اور کل مورخہ 20جولائی کو کپ کے حصول کے لئے ٹکرائیں گے ۔کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل کراچی باسکٹ بال کلب کو 50کے مقابلے میں 65باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر فائنل میں قدم جمالیا ،فاتح کلب کی جانب سے عبداللہ خان 27،سیمی گیلانی 20اور علی احمد 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے وجیہ عباسی 20،جازیب عباسی 18،اسد امام نی8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ،دوسرے سیمی فائنل میں ب ائونس باسکٹ بال کلب نے مد مقابل عسکری الفاذ باسکٹ بال کلب کو 36کے مقابلے میں 48باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح کلب کی جانب سے ضیاء احمد 19،محسن علی 10اور عثمان شبیر نے 9جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے شاہ میر ظہیر 16،سید بختیار 8اور اُسامہ نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔

کھیلے گئے دونوں سیمی فائنل میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،سید مصنف شاہ ،جمیل شیخ ،غلام محمد جونیئر ،نذاکت خان ،ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز عامر شریف ،راج کمار لکوانی ،زاہد ملک اور نعیم شیخ تھے۔
وقت اشاعت : 19/07/2019 - 17:16:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :