آسٹریلوی ٹیم 2019-20 سیزن کیلئے پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گی

جمعہ 19 جولائی 2019 20:59

آسٹریلوی ٹیم 2019-20 سیزن کیلئے پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گی
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) آسٹریلیا کی مینز کرکٹ ٹیم 2019-20 سیزن کیلئے پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی جبکہ ویمنز ٹیم سری لنکا، بھارت اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے 2019-20 سیزن کے ہوم سیریز کے شیڈول کے مطابق آسٹریلوی مینز ٹیم پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں میزبان ہوگی جبکہ ویمنز ٹیم سری لنکا، بھارت اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کرے گی۔

یوم آسٹریلیا کے موقع پر کوئی بھی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا جائے گا اور یہ جنوری 1994 کے بعد پہلا موقع ہے کہ یوم آسٹریلیا پر کوئی میچ نہیں رکھا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے تحت آسٹریلیا کی مینز اینڈ ویمنز ٹیمیں 2019-20 سیزن میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ ٹورنامنٹس کے علاوہ اپنی سرزمین پر 28 انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی۔

(جاری ہے)

سیزن کے دوران آسٹریلوی مینز ٹیم پاکستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی جبکہ آسٹریلوی ویمنز ٹیم انگلینڈ، بھارت اور سری لنکا کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی۔

سیزن کے دوران آسٹریلوی مینز ٹیم دو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ بھی کھیلے گی اور 30 برس بعد نیوزی لینڈ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گی۔ آسٹریلوی مینز ٹیم اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 27 اکتوبر، دوسرا میچ 30 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرے گی۔

{دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر، دوسرا میچ 5 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 12 سے 16 دسمبر، دوسرا میچ 26 سے 30 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم مارچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 13 مارچ، دوسرا میچ 15 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب آسٹریلوی ویمنز ٹیم ستمبر اور اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے بعد آسٹریلوی ویمن ٹیم جنوری فروری میں انگلینڈ اور بھارت کے خلاف سہ ملکی سیریز کھیلے گی
وقت اشاعت : 19/07/2019 - 20:59:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :