انگلش ٹی ٹونٹی لیگ ،ورک ویزا مسائل محمد عامر کی راہ میں حائل

بابر اعظم، فہیم اشرف، فخرزمان بھی لیگ میں ان ایکشن

جمعہ 19 جولائی 2019 20:59

انگلش ٹی ٹونٹی لیگ ،ورک ویزا مسائل محمد عامر کی راہ میں حائل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) ورک ویزا مسائل پیسرمحمد عامر کی راہ میں حائل ہو گئے، وہ انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ لیگ کے افتتاحی میچ میں شریک نہیں ہوسکے۔

(جاری ہے)

انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ لیگ میں شرکت کے لیے ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ میں رکنے والے فاسٹ بالرمحمد عامر گزشتہ روز افتتاحی میچ میں ایسیکس کانٹی کی نمائندگی سے محروم رہے، انگلینڈ میں کھیلنے کے لیے سپورٹنگ ویزا نہ ہونے کی وجہ سے ان کو ہوم آفس کی کلیئرنس کا انتظار ہے، ایسیکس کو اپنی پہلی مہم میں جمعرات کو مڈل سیکس کا سامنا کرنا تھا، فیملی مسائل کی وجہ سے اگلے دونوں میچز میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ محمد عامر پہلے ہی دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے دیگر کرکٹرز بابر اعظم کا سمرسٹ کانٹی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان گلیمورگن کانٹی سے وابستہ ہوچکے ہیں جب کہ آل رانڈر فہیم اشرف نارتھمپٹن شائر کانٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کی ستمبر تک کوئی انٹرنیشنل مصروفیات نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کے پاس خاصا وقت ہے کہ لیگز میں شرکت کرتے ہوئے اپنی دولت میں اضافہ کرسکیں۔
وقت اشاعت : 19/07/2019 - 20:59:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :