پی سی بی کی خاتون کرکٹر ثناء میر کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ویمنز کمیٹی میں شمولیت پر مبارکباد

ثنائ میر کمیٹی میں شامل تین موجودہ خواتین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں،انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹر کلئیر کانر کو کمیٹی کی چیئرپرسن برقرار،آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر لیسا سٹالیکر اور بھارتی کھلاڑی مٹھالی راج بھی کمیٹی میں شامل ، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان بھی کمیٹی کے رکن ہیں

جمعہ 19 جولائی 2019 22:47

پی سی بی کی خاتون کرکٹر ثناء میر کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ویمنز کمیٹی میں شمولیت پر مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نامور خاتون کرکٹر ثناء میر کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ویمنز کمیٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے۔ ثنائ میر کمیٹی میں شامل تین موجودہ خواتین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹر کلئیر کانر کو کمیٹی کی چیئرپرسن برقرار رکھا گیا ہے،آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر لیسا سٹالیکر اور بھارتی کھلاڑی مٹھالی راج بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔وسیم خان آئی سی سی کے مستقل اراکین کی فہرست میں سے منتخب کیے گئے دو اراکین میں سے ایک ہیں۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)احسان مانی نے کہاہے کہ ثنائ میر کو بورڈ کی طرف سے مبارکباد پیش کرتاہوں۔ ثنائ میر اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر خواتین کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔ثنائ میر نے کہا ہے کہ کرکٹ کے اعلیٰ ترین فورم پرموجودہ کرکٹرز کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، کھیل کے فروغ کے لیے کمیٹی میں موجودہ کھلاڑیوں کا انتخاب آئی سی سی کا قابل ستائش عمل ہے۔
وقت اشاعت : 19/07/2019 - 22:47:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :