عاقب جاوید پاکستان کے نئے باولنگ کوچ کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے

باولنگ کوچ اظہر محمود کے معاہدے میں توسیع نہیں کی جائے گی، تاہم عاقب جاوید کی ممکنہ سلیکشن پر بھی سوال اٹھا دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جولائی 2019 21:52

عاقب جاوید پاکستان کے نئے باولنگ کوچ کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جولائی2019ء) عاقب جاوید پاکستان کے نئے باولنگ کوچ کیلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے، باولنگ کوچ اظہر محمود کے معاہدے میں توسیع نہیں کی جائے گی، تاہم عاقب جاوید کی ممکنہ سلیکشن پر بھی سوال اٹھا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ اظہر محمود کے معاہدے میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

اظہر محمود کی جگہ عاقب جاوید باولنگ کوچ کے مضبوط ترین امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔ تاہم عاقب جاوید کی ممکنہ سلیکشن پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ عاقب جاوید پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے ساتھ کئی برس سے وابستہ ہیں، اور ان کی کوچنگ میں لاہور قلندرز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ مکی آرتھر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک معاہدے میں توسیع مل جائے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ سرفراز احمد سے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی واپس لے لی جائے گی۔ معین خان چلیف سلیکٹر کے مضبوط ترین امیدوار ہیں، جبکہ انضمام الحق کو بیٹنگ کوچ جبکہ عاقب جاوید کو باولنگ کوچ کی ذمے داری مل سکتی ہے۔ دوسری جانب مستقبل کے اہم مواقع پر نگاہیں مرکوز رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں جنکا کہنا ہے کہ انہیں ٹریور بیلس کی جگہ انگلش کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے میں دلچسپی ہے تاہم آئندہ دنوں پی سی بی سے بات چیت کے بعد راہ متعین ہو سکے گی کیونکہ پاکستان میں گزرا وقت بہت اچھا رہا،عالمی کپ کے اختتامی میچوں کے نتائج نے تازہ امید جگائی ،چار لگاتار میچوں میں کامیابی حوصلہ افزاءتھی مگر اس مقصد سے دور رہے جو حاصل کیا جا سکتا تھا۔

                                   
وقت اشاعت : 19/07/2019 - 21:52:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :