مشرفی مرتضیٰ فٹنس مسائل کے باعث دورہ سری لنکا سے دستبردار،

تمیم اقبال ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے

ہفتہ 20 جولائی 2019 16:53

مشرفی مرتضیٰ فٹنس مسائل کے باعث دورہ سری لنکا سے دستبردار،
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان اور آل رائونڈر مشرفی مرتضیٰ فٹنس مسائل کے باعث دورہ سری لنکا سے دستبردار ہو گئے، ان کی جگہ تمیم اقبال ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے، آل رائونڈر محمد سیف الدین بھی انجری مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے، فاسٹ بائولر تسکین احمد اور آل رائونڈر فرہاد رضا دونوں کھلاڑیوں کے متبادل طور پر ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مشرفی اور سیف الدین ٹریننگ سیشن کے دوران انجریز کا شکار ہوئے اسلئے دونوں کھلاڑی سری لنکا کے خلاف سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، فاسٹ بائولر تسکین احمد کپتان مشرفی مرتضیٰ اور فرہاد رضا کو سیف الدین کے متبادل کے طور پر سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کو پہلے ہی شکیب الحسن اور لٹن داس کی خدمات حاصل نہیں تھیں۔
وقت اشاعت : 20/07/2019 - 16:53:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :