جس طرح سیاستدان ہمارے ملک کو چلاتے ہیں اسی طرح پی سی بی کو چلایا جارہا ہے:عبد القادر

مکی آرتھر نے پاکستان کی کرکٹ کو برباد کر دیا:سابق لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 جولائی 2019 17:09

جس طرح سیاستدان ہمارے ملک کو چلاتے ہیں اسی طرح پی سی بی کو چلایا جارہا ہے:عبد القادر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جولائی2019ء) پاکستان کے سابق مایہ ناز لیگ سپنر عبدالقادر نے کہا ہے کہ کہ سلیکٹرز کے پاس عالمی کپ میں جانے سے قبل کوئی منصوبہ موجود نہیں تھا اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کی کرکٹ کو برباد کر دیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران64سالہ عبدالقادر نے کہا کہ اوپنر احمد شہزاد، مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل، سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باﺅلر سہیل خان جیسے سینئر کھلاڑی جن پر بہت پیسہ لگایا گیا، انہیں کیوں ٹیم سے باہر رکھا ہوا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سیاست دان ہمارے ملک کو چلاتے ہیں اسی طرح یہ لوگ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چلا رہے ہیں۔

عالمی کپ 2019 ءمیں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس میگا ٹورنامنٹ میں پانچ میچ تو جیتا مگر وہ جیت بھی ہار جیسی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم عالمی کپ میں تمام بڑے میچز ہاری، اگر ان کے خلاف جیت کر یہ لوگ خوش ہو رہے ہیں تو افسوس کی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان جیسی ٹیم کے خلاف گرین شرٹس محض لوگوں کی دعاﺅں کے باعث محض آخری اوور میں جیتی ۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کے ورلڈ کپ2019ءکے لیے کوالیفائی نہ کرپانے کے بعد ٹیم کے نظم و ضبط پر کڑی تنقید کی جارہی ہے تاہم ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کی جانب سے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی گئی تھی ۔                 
وقت اشاعت : 20/07/2019 - 17:09:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :