12ویں سائوتھ ایشین گیمز، پاکستانی تن ساز عثمان عمر نے سونے کا تمغہ جیت لیا

محمد سید نے چاندی، فہیم عباس اور فضل الہی نے کانسی کے تمغے حاصل کئے

ہفتہ جولائی 23:00

کھٹمنڈو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) بارہویں سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستانی تن ساز عثمان عمر نے سونے کا تمغہ جیت لیا، محمد سید نے چاندی جبکہ فہیم عباس اور سید فضل الہی نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

(جاری ہے)

نیپال میں جاری چیمپئن شپ میں باڈی بلڈنگ کے 90 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستان تن ساز عثمان عمر نے ملک کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد سید نے اسی کیٹگری میں چاندی جبکہ سیالکوٹ اور کراچی سے تعلق رکھنے والے فہیم عباس اور فضل الہی نے اسی کیٹگری میں کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر فاروق اقبال نے چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تن سازوں نے تمغے جیت کر بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، امید ہے کہ کھلاڑی مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کیلئے مزید اعزازات حاصل کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

کرکٹ کے کھیل میں نو بال کا قانون تبدیل کر دیا گیا

کرکٹ کے کھیل میں نو بال کا قانون تبدیل کر دیا گیا

کرکٹ کے کھیل میں نو بال کا قانون تبدیل کر دیا گیا، اب سے فیلڈ ایمپائز کی بجائے تھرڈ ایمپائر نو بال کا فیصلہ اور اعلان کرے گا۔ تفصیلات کے آئی سی سی نے کرکٹ میچز کے دوران نوبال کے معاملے پر بڑھتے ہوئے تنازعات کو قابو میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالیہ کچھ عرصے ... مزید

وقت اشاعت : 20/07/2019 - 23:00:01

Your Thoughts and Comments