سلو اوور ریٹ کی بناء پر اب کپتانوں کو معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، آئی سی سی

ہفتہ جولائی 22:59

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کپتانوں کیلئے سلو اوور ریٹ کے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ اب سلو اوور ریٹ کی بناء پر کپتانوں کو معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ پوری ٹیم پر برابری کی سطح پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، نئے قوانین کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی نے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں بورڈ اجلاس میں سلو اوور ریٹ کے قانون میں تبدیلی کی منظوری دی، اب کپتانوں کو ایک سے زائد بار سلو اوور ریٹ کی بناء پر معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ اس کی بجائے پوری ٹیم پر میچ فیس کا برابر جرمانہ عائد کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ کمپیٹیشن پوائنٹس میں کمی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ پہلے قانون کے تحت ایک سال کے دوران دو مرتبہ سلو اوور ریٹ ہونے پر کپتانوں کو معطل کر دیا جاتا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/07/2019 - 22:59:40

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments