بنگلہ دیش پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ، ڈھاکہ ڈائنامائٹس کا مورگن، راجشاہی کنگز کا ڈومینی سے معاہدہ

اتوار 21 جولائی 2019 17:20

ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) ڈھاکہ ڈائنامائٹس اور راجشاہی کنگز نے رواں برس شیڈول بنگلہ دیش پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے بالترتیب انگلش بلے باز ایون مورگن اور جنوبی افریقن آل رائونڈر جی پی ڈومینی سے معاہدے کر لئے، مورگن جنہوں نے گزشتہ ہفتے انگلش ٹیم کو پہلی مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں عالی چیمپئن بنوایا بی پی ایل ڈیبیو کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈھاکہ ڈائنامائٹس حکام کا کہنا ہے کہ مورگن ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ بھرپور کھیل پیش کر کے ٹیم کو ٹائٹل فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ دوسری جانب راجشاہی کنگز نے بھی ڈومینی سے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈومینی ٹی ٹونٹی کے بہترین کرکٹر ہیں، امید ہے کہ وہ ٹیم کو کامیابیاں دلانے میں کردار ادا کریں گے۔
وقت اشاعت : 21/07/2019 - 17:20:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :