مکی آرتھر کی خدمات اب کون لینا چاہتا ہے؟جانئے
سری لنکن کرکٹ بورڈ کا پاکستانی ہیڈ کوچ کی خدمات حاصل کرنے پر غور
ذیشان مہتاب اتوار 21 جولائی 2019 17:39
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21جولائی 2019ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خدمات لینے کے لیے سوچنا شروع کر دیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ٹیم کی کارکردگی میں نکھار لانے کے لیے پاکستانی کوچ کے ساتھ پال فیبرائس کا نام بھی زیر غور ہے۔ پال فیبرائس اس سے قبل بھی سری لنکن بورڈ کو اپنی خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے مکی آرتھر سمیت اور دیگر کوچنگ سٹاف کے ساتھ ورلڈکپ2019 ءتک کا معاہدہ کیا تھا۔قومی ٹیم ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے لیکن پی سی بی نے کوچنگ سٹاف سمیت کسی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی اور وہ پہلے ہی مرحلے سے باہر ہو گئی تھی۔
اہم ٹورنامنٹ میں ناکامی کے بعدیہ اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں کہ کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ہٹا دیا جائے گاتاہم ایک تجویز یہ بھی ہے کہ انہیں ورلڈ ٹی ٹونٹی 2020ءتک برقرار رکھا جائے ۔ایک برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی کارکردگی کو ہر لحاظ سے پرکھا اور اگلے 4 سال کو ذہن میں رکھ کر فیصلے کیے جائیں گے ان میں مستقبل کے لیے کپتان کی تقرری بھی شامل ہوگی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 21/07/2019 - 17:39:46
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے