محمد عامر کی اپنے دوست کی شادی پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو میں فاسٹ باوٴلر اپنی اہلیہ کے ساتھ دوست کی شادی پر ڈانس کر رہے ہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 جولائی 2019 18:01

محمد عامر کی اپنے دوست کی شادی پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21جولائی 2019ء) محمد عامر کی اپنے دوست کی شادی پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاسٹ باوٴلر محمد عامر لر اپنی اہلیہ کے ساتھ پنے دوست کی شادی پر ڈانس کر رہے ہیں۔ مھمد عامر کے دوست کی شادی کی تقریب جاری تھی جس میں انہوں نے اپنے دوست کے لیے ڈانس کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے محمد عامر کی ڈانس کی ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلے بازوں کو تگنی ناچ نچانے والا خود بھی اچھا ڈانس کرتا ہے۔ محمد عامر کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں اور وہ بھی ان کے ساتھ ڈانس سے لچف اندوز ہو رہی تھیں جبکہ وہاں موجود ان کے دوست احباب بھی فاسٹ باوٴلر کو داد دے رہے تھے۔  
 
 یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر 15 وکٹوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل عامر کی وکٹوں کی تعداد 13 تھی جو دو وکٹوں کے اضافے کے ساتھ 15 ہوگئی ہے۔فہرست میں جوفرا آرچر اور مچل سٹارک کی بھی 15، 15 وکٹیں ہی ہیں تاہم عامر کا اکانومی ریٹ دونوں سے بہتر ہے۔ انہوں نے ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دی اور ان کا رینک بھی بہتر ہوا اور اب ان کی ڈانس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پتا چلا ہے کہ وہ بہترین گیندبازی کے ساتھ ساتھ بہترین ڈانس بھی کر لیتے ہیں اور دوستوں کی خوشیوں میں گھل مل جاتے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر ان کی ڈانس کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور اسے بہت زیادہ شئیر کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی بلے باز عمر اکمل کی بھی اپنے دوست کی شادی کے موقع پر ڈانس کی ویڈیو منظرَ عام پر آچکی ہے۔
وقت اشاعت : 21/07/2019 - 18:01:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :