روبن ہاس اور فلپ اوسولڈ نے کروشیا اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اتوار 21 جولائی 2019 18:10

زغرب۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) ہالینڈ کے روبن ہاس اور ان کے آسٹرین جوڑی دار فلپ اوسولڈ نے کروشیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، ہاس اور اوسولڈ نے فائنل میں اولیور مراچ اور جرگن ملزر پر مشتمل آسٹرین جوڑی کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

کروشیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں روبن ہاس اور فلپ اوسولڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جرگن ملزر اور اولیور مراچ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 7-5، 6-7 اور 14-12 سے ہرا کر ٹائٹل حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 21/07/2019 - 18:10:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :