ٴْحکومت غیر ضروری سرگرمیاں ترک کرکے ملک میں سیاسی استحکام کے لئے کوشش کرے ، سید حسن مرتضی

اتوار 21 جولائی 2019 19:36

@لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت غیر ضروری سرگرمیاں ترک کرکے ملک میں سیاسی استحکام کے لئے کوشش کرے ، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام جنم لے گا ، کسی حکومتی عہدیدار کی توجہ سیاسی استحکام کی طرف نہیں ہے، حکمران خود ملک میں بے چینی کو جنم دے رہے ہیں، ہر طبقہ حکومت پالیسی سے نا خوش ہے ، اگر یہ ہی حالات رہے تو ملک میں معاشی بحران مزید سنگین ہوجائے گا اور حالات پر قابو پا نا کسی کے بس میں نہیں رہے گا،انہوں نے کہاکہ حکومت تاجروں اورصنعت کاروں سے معنی خیز مذاکرات کرے تاکہ ہڑتالوںکا سلسلہ رک سکے اور تاجروں میں بے چینی کا خاتمہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی بڑی مارکیٹیں بند ہو جانے سے ایک دن میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ تاجر ملک کا سرمایہ ہیں اور اس وقت ملک میں کاروباری مندے کی وجہ سے ملکی معیشت اور برآمدات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ حکومت مشینری کو رواں دواں رکھنے کے لیے بزنس کمیونٹی کے تمام طبقات زیادہ ریونیو فراہم کرتی ہے لہٰذابزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے سازگار ماحول ملک کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بہت ضروری ہی.
وقت اشاعت : 21/07/2019 - 19:36:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :