ختم نبوت وناموس رسالتؐ کامکمل پہرہ دینگے :چاروںمسالک علماء بورڈ

ٌقادیانی فتنہ کی اسلام وپاکستان مخالف سرگرمیاںروکی جائیں:فریدپراچہ،شعیب الرحمن،ممتازاعوان

اتوار 21 جولائی 2019 19:36

ٌلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرچاروں مسالک علماء بورڈکا اجلاس دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ لاہور میں علامہ حافظ شعیب الرحمن قاسمی چیئرمین چاروں مسالک علماء بورڈ کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ مرکزی رہنما جماعت اسلامی علامہ محمد ممتازاعوان سربراہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت اورپیرسید ولی اللہ شاہ بخاری امیر عالمی تحریک دعوت الحق تھے اجلاس میں چاروں مسالک علمائے کرام مولانا غلام حسین نعیمی ،مفتی عاشق حسین رضوی،پیرطارق محمود نقشبندی،مولانامحمودالحسن قاسمی،مفتی محمد عمر،قاری محمد منسوب رحیمی ،مولانا معاویہ حسن،مولانا محمد نعیم بادشاہ سلفی،مولانا عبداللہ روپڑی،حافظ عنایت حسین جعفری، علامہ وقارالحسنین نقوی اورحافظ یعقوب شاہ ودیگرنے شرکت کی اجلاس میںاندرون وبیرون ملک منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی اسلام و پاکستان کیخلاف بڑھتی ریشہ دوانیوں پرگہری تشویش کا اظہار کیا گیا اورکہاگیا کہ چاروں مسالک علماء ختم نبوت و ناموس رسالتؐ کاملکر مکمل پہرہ دینگے اورکسی بھی فتنہ کو عقیدہ ختم نبوت پر نقب زنی ہرگزنہیں کرنے دینگے اجلاس میں بیرون ممالک پاکستان کو بدنام کرنے کی قادیانی مہم کی شدید مذمت کی گئی اورمطالبہ کیاگیا کہ قادیانی فتنہ کو آئین وقانون کا پابند بنایا جائے اور انکی تمام تر اسلام وآئین پاکستان دشمن سرگرمیاں روکی جائیں جوحکومت کادینی وآئینی تقاضہ ہے ۔

(جاری ہے)

نیزاجلاس میں وطن عزیز میں امن وسلامتی ،اتحاد یکجہتی اورمختلف مسالک میں ہم آہنگی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے ضمن میں کئی ایک اہم فیصلوں اوراقدامات کی منظوری بھی دی گئی ۔
وقت اشاعت : 21/07/2019 - 19:36:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :