خیبر پختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

پیر 22 جولائی 2019 14:40

خیبر پختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ کل شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ کل منگل سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان نے بتایا کہ پشاور میں شیڈول ایونٹ میں انڈر۔ 13 اور انڈر۔ 11 بوائز اینڈ گرلز کیٹیگریز کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 25 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/07/2019 - 14:40:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :